ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ایرانی حکام نے مقامی اخبار کی اشاعت روک دی

ایرانی حکام نے مقامی اخبار کی اشاعت روک دی

Tue, 21 Jun 2016 18:17:57  SO Admin   S.O. News Service

تہران،21جون(آئی این ایس انڈیا)ایک ایرانی اخبار قانون کی انتظامیہ کے مطابق حکام نے اُس کی اشاعت کو روک دیا ہے۔ اخبار کو بند کرنے کی وجہ پاسدارانِ انقلاب پر تنقید بتائی گئی ہے۔ قانون نامی اخبار نے اشاعت روکے جانے کے حوالے سے مزید کہا کہ عدلیہ نے پاسدارانِ انقلاب کی شکایات کا جائزہ لینے کے بعد اِس کی اشاعت کو معطل کیا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کا موقف ہے کہ یہ اخبار بے بنیاد اور عوام میں اضطراب پیدا کرنے کی رپورٹنگ میں ملوث رہا ہے۔ اخبار کی بندش ایسے وقت میں کی گئی ہے جب ایرانی صدر حسن روحانی اپنے ملک کے ذرائع ابلاغ کو وسیع تر آزادی دینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔


Share: